Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان کا سعودی عرب سے دوبارہ عمرہ پر2ہزارریال کی شرط ختم کرنیکا مطالبہ

پاکستان کا سعودی عرب سے دوبارہ عمرہ پر2ہزارریال کی شرط ختم کرنیکا مطالبہ
October 4, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے  پاکستانیوں کیلئے دوسری بار عمرہ کرنے پر 2 ہزار  ریال جمع کرانے کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔نور الحق قادری نے حج و عمرہ زائرین پر 40 سال عمر کی شرط بھی ختم  کرنے کا مطالبہ کیا ۔ سعودی سفیر فہیم اختر نے عمرہ زائرین کیلئے عمر اور دو ہزار ریال جمع کرانے کی شرط ختم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی وزارت مذہبی امور  کی جانب سے پاکستانیوں کےلئے مزید آسانیاں بھی پیدا کی جائیں گی۔