Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان کا سعودی اسلامک ڈویلپمنٹ بنک سے 4ارب ڈالر قرض لینے کا منصوبہ ،غیر ملکی میڈیا

پاکستان کا سعودی اسلامک ڈویلپمنٹ بنک سے 4ارب ڈالر قرض لینے کا منصوبہ ،غیر ملکی میڈیا
August 9, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز ) غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان بیرون قرضوں میں اضافے کے بعد سے بینکوں سے قرض لے رہا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق  پاکستان نے سعودی اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے قرض مانگا ہے جبکہ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کو قرض دینے  پر رضا مندی بھی ظاہر کر دی ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے  سعودی اسلامک ڈویلپمنٹ  بینک سے چار ارب ڈالر قرض لینے کی درخواست کی ہے  جب کہ اس سلسلے میں پیپر ورک مکمل ہو گیا ہے ہے ،بنک کو نئی حکومت کا انتظار ہے ۔