پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور معاشی حب کراچی سیاست کی نذر ہو گیا

کراچی (92 نیوز) پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور معاشی حب کراچی سیاست کی نذر ہو گیا ہے ۔ شہر کی گلیاں، سڑکیں، پارک اور بازار کچرے سے بھرے ہوئے ہیں لیکن پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی توجہ ایک دوسرے پر الزامات لگا کر سیاست کرنے پر نظر آرہی ہے ۔
نالوں کی صفائی شروع کی گئی تو پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی نے بھی ایک دوسرے کو آنکھیں دکھائیں ۔ گلیوں، محلوں اور سڑکوں پر گندگی اور سیوریج کے پانی سے تنگ شہری سیاسی جماعتوں پر پھٹ پڑے ۔
ابراہیم حیدری میں سیوریج کے پانی نے سڑکیں تباہ کر دیں جس سے علاقہ مکین اذیت کا شکار ہونے لگے ۔
کراچی والوں کا کہنا ہے اس شہر کے دعویدار تو سب ہی بن جاتے ہیں، لیکن اس شہر کا بننے کیلئے کوئی تیار نہیں ۔