Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ
February 3, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق غزنوی میزائل 290 کلومیٹر تک روایتی اور غیر روایتی ہتھیار لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق تجربہ آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ کی سالانہ فیلڈ تربیتی مشق کے دوران کیا گیا، اس موقع پر فوجی حکام، سائنسدان اور انجینئرز موجود تھے، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

صدر، وزیراعظم نے سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی مبارکباد دی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔