Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ
July 5, 2017

راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان نے زمین سے زمین تک ہدف کونشانہ بنانے والے جدید بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ 70 کلومیٹرتک مارکرنے والا نصر میزائل جوہری ہتھیارلے جانے کی صلاحیت رکھتاہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نصرمیزائل نے کولڈسٹارٹ ڈاکٹرائن پرٹھنڈاپانی پھیر دیا ہے۔

محدود فاصلے تک مارکرے والے جدید نصربیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربات کا آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ازخود مشاہدہ کیا۔ اس اہم کامیابی پر صدر ،وزیر اعظم اورعسکری قیادت نے قوم سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دی ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق نصر میزائل کے تجربات کا سلسلہ انتہائی کامیاب رہا۔ جدید ٹیکنالوجی ، ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت اور دیگر اُمور کی جانچ کی گئی ۔ میزائل کی رینج 60سے70کلومیٹر تک بڑھا دی گئی۔ میزائل کہیں بھی نصب ،متحرک پرواز ، خود کار صلاحیتوں کا حامل اورکسی بھی دفاعی نظام کا مقابلہ کرسکتا ہے ۔

تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہارکیا ۔ کہتے ہیں کہ پاکستان کو قابل اعتماد دفاعی صلاحیت حاصل ہے۔ ناقابل تسخیر دفاع کے پیچھے سائنسدان اورانجنیئرز اصل ہیرو ہیں۔

بھارت کو واضح اشارہ کرتے ہوئے سپہ سالار نے کہا کہ نصرمیزائل نے کولڈسٹارٹ ڈاکٹرائن پرٹھنڈاپانی پھیر دیا ہے۔ جنگی جنون میں مبتلا ہمسائے کے مقابلے میں اسٹریٹیجک صلاحیت امن کی ضمانت ہے آرمی چیف کا کہناتھاکہ پاکستان علاقائی امن واستحکام کیلئے ہر حد تک جائےگا،ہماری صلاحیت اس امر کو یقینی بنانے کیلئے ہے کہ کوئی جنگ کو آپشن کے طورپر نہ سوچے ۔