Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان کا روشن مستقبل دشمن کو ایک آنکھ نہیں بھارہا  : وزیراعظم

پاکستان کا روشن مستقبل دشمن کو ایک آنکھ نہیں بھارہا  : وزیراعظم
August 10, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہےکہ پاکستان کا روشن مستقبل دشمن کو ایک آنکھ نہیں بھارہا دہشت گردوں کے پیچھے کار فرما ذہن کے مکروہ عزائم خاک میں ملا دینگے کہتے ہیں تمام ادارے متحد ہیں اور رہیں گے۔ ۔دہشت گردی کےخلاف پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ باقاعدہ منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے معصوم شہریوں کی شہادت  نے پوری قوم کو سوگوا رہے دہشتگرد پاکستان میں امن نہیں دیکھنا چاہتے یہ وہی نظریہ ہے جس نے آرمی پبلک سکول کونشانہ بنایا اورمحترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کیا۔انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ دہشتگردوں کے مکروہ عزائم کو ناکام بنائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلیے متحد رہنا ضروری ہے پاکستان کو محفوظ بنانا ہمارا ہی نہیں پوری قوم کا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔۔ضرب عضب پوری قومی قیادت کا متفقہ ایجنڈا ہے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہر قیمت پر جاری رہیگا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کےخلاف عالمی سطح پر آگاہی مہم بھی چلارہا ہے۔