Saturday, October 1, 2022

پاکستان کا دورہ منسوخ کرکے انگلینڈ نے دوہرا معیار اپنایا، برطانوی صحافی

پاکستان کا دورہ منسوخ کرکے انگلینڈ نے دوہرا معیار اپنایا، برطانوی صحافی
September 21, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) دورہ پاکستان کی منسوخی پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ اپنوں کی تنقید کی زد میں آگیا۔ برطانوی صحافی جارج ڈوبیل نے کہا، پاکستان کا دورہ منسوخ کرکے انگلینڈ نے دوہرا معیار اپنایا۔

برطانوی صحافی جارج ڈوبیل بولے لندن اور لیسسٹرکی طرح لاہور اور لاڑکانہ میں بھی زندگی رواں دواں رہنی چاہیے۔

صحافی جارج ڈوبیل نے اپنے آر ٹیکل میں کہا پاکستان کا دورہ منسوخ کرکے انگلینڈ نے دوہرا معیار اپنایا، اعلامیہ میں سکیورٹی کے خدشات تک ظاہر نہیں کئے۔

انہوں نے لکھا کہ، برطانوی دفترخارجہ نے نیوزی لینڈ کے جانے کے بعد پاکستان بارے نئی ٹریول ایڈوائزری بھی جاری نہیں کی۔

نامور صحافی نے لکھا سچ تو یہ ہے کہ یہ سکیورٹی تھریٹ کا معاملہ نہیں بلکہ منافقت ہے۔ جارج ڈوبیل نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے سخت ترین حالات میں انگلینڈ کا دورہ کیا اور کم تر ہوٹل میں رہے۔