Tuesday, April 30, 2024

پاکستان کا خطے میں فیصلہ سازی میں بڑا کردار ہے، فواد چودھری

پاکستان کا خطے میں فیصلہ سازی میں بڑا کردار ہے، فواد چودھری
September 22, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے پاکستان کا خطے میں فیصلہ سازی میں بڑا کردار ہے۔

فواد چودھری نے بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا افغانستان میں ہندوستان نے بڑی انویسٹمنٹ کی لیکن اس کی قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔ افغانستان میں ہندوستان کا پیسہ ڈوب گیا۔ اشرف غنی ازبکستان پہنچے تو انہوں نے لینے سے انکار کر دیا۔ ہم چاہتے ہیں کراچی اور گوادر کو مزار شریف کے ذریعے تاشقند کے ساتھ ملا دیں۔

 وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا پاک بھارت اچھے تعلقات کی راہ میں موجودہ بھارتی قیادت رکاوٹ ہے۔ بھارت کےساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ بھارت کیساتھ اچھے تعلقات ہونگے تو دو بڑی منڈیوں کے درمیان میں ہم ہونگے۔ بھارتی ہندوتوا حکومت بنیادی طور پر مسلمانوں کے خلاف ہے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری بولے پاکستان کو کمزور بنانے کی سازشیں ناکام ہو گئیں۔ 20 سال تک سازشیں کرنے والے خاک چھان رہے ہیں۔ پاکستان سازشوں کے باوجود ابھرا ہے ۔ ازبکستان کے ساتھ دو معاہدے کئے ہیں۔ 1100 منصبوبے مختلف وزارتوں کے تحت شروع کئے ہیں۔ افغانستان میں مستحکم اور وسیع البنیاد حکومت خطے کے حق میں ہے۔