Monday, September 16, 2024

پاکستان کا خصوصی معاشی زون بحری قزاقی کی حدود سے باہر قرار دے دیا گیا

پاکستان کا خصوصی معاشی زون بحری قزاقی کی حدود سے باہر قرار دے دیا گیا
October 10, 2015
کراچی (92نیوز) پاکستان کے خصوصی معاشی زون کو بحری قزاقی کے انتہائی خطرناک سمندری علاقے کی حدود سے باہر قرار دے دیا گیا ہے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر پاکستان کے خصوصی معاشی زون کو اس علاقے سے نکالنے کیلئے متفقہ کوششیں کیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کنٹیکٹ گروپ آف پائریسی آف دی کوسٹ آف صومالیہ کی جانب سے جاری کردہ خطرناک سمندری علاقے کی حدود پر نظرثانی کرنے کے بعد نئی حدود جاری کی گئیں۔ نئی حدود کا اطلاق یکم دسمبر 2015ءسے ہو گا۔ ترجمان پاک بحریہ نے مزید بتایا کہ پاکستان کے خصوصی معاشی زون میں سمندری تجارت‘ ماہی گیری‘ تحقیق اور دریافت کرنے جیسی سرگرمیوں کو فائدہ ہوگا۔ پاک بحریہ نہ صرف اپنی بحری حدود بلکہ اپنی بحری حدود سے باہر کے علاقے کو بحری قزاقی کی لعنت اور دیگر بحری جرائم سے آزاد رکھنے کیلئے پرعزم رہتی ہے۔ پاک بحریہ سمندر میں جانے والوں اور خطے سے گرزنے والی بین الاقوامی تجار تی راہداریوں کے تحفظ کو یقینی بناتی ہے۔