Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ
August 12, 2021 --- ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ کی آپریشنل تیاریوں اور میزائل ویپن سسٹم کے تکنیکی پیرامیٹرز کو جانچنا تھا۔ آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے کمانڈر  لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔

سٹریٹجک پلانز ڈویژنز اور آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، سائنسدان، انجینئرز اور دیگر اعلی حکام بھی موقع پر موجود تھے۔ کمانڈر اے ایس ایف سی نے  کامیاب تجربے پر فیلڈ دستوں کی مہارتوں اور صلاحیتوں کو سراہا۔ صدر، وزیراعظم اور عسکری قیادت نے بھی کامیاب تجربے پر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے افسران اور جوانوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔

سنگل سٹیج سالڈ فیول راکٹ موٹر کا حامل زمین سے زمین تک مار کرنے والا غزنوی میزائل 320 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔