Saturday, July 27, 2024

پاکستان کا بھارتی ہائی کمشنر کو ملک سے نکل جانے کا حکم

پاکستان کا بھارتی ہائی کمشنر کو ملک سے نکل جانے کا حکم
August 7, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔ بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ہوئی جہاں بھارت کو فیصلے سے باضابطہ آگاہ کر دیا گیا ۔ پاکستان نے انتہائی اہم اور بڑا فیصلہ کر دیا۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فوراً بعد بھارتی قائم مقام ہائی کمشنر کھیلیش سنگھ کی دفتر خارجہ طلبی ہوئی۔  بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک بدری کا حکم دیا گیا۔ پاکستان نے اپنے نامزد ہائی کمشنرمعین الحق کو بھی دہلی جانے سے روک دیا۔ پاکستانی نامزد ہائی کمشنر نے 16 اگست کو بھارت جانا تھا۔ پاکستان نے باضابطہ طور پر بھارت کو اپنے فیصلوں سے آگاہ کر دیا ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان نے بھارتی انتہاءپسند ، دہشتگرد اور غاصبانہ اقدامات کے جواب میں احسن اقدام کیا۔ دشمن کو بتا دیا کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ اِس پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔ بھارت کیساتھ سفارتی تعلقات نہیں ، کشمیر اور کشمیری عوام اہم ہے۔