Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان کا بڑے پن کا مظاہرہ مگر بھارت کا پاکستانی حدود استعمال نہ کرنے کا اعلان

پاکستان کا بڑے پن کا مظاہرہ مگر بھارت کا پاکستانی حدود استعمال نہ کرنے کا اعلان
June 12, 2019
نیو دہلی (92 نیوز) پاکستان نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا لیکن بھارت گھٹیا پن اور منافقت پر اتر آیا۔ نریندر مودی نے طیارے کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت مانگی تو پاکستان نے کھلے دل سے اجازت دی لیکن بھارت نے پاکستانی حدود استعمال نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ بھارت نے بظاہر پاکستانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے موقف اپنایا بھارتی وزیراعظم کا طیارہ براستہ عمان ایران  بشکک جائے گا لیکن حقائق بھارتی حکومت کے منافقانہ فیصلے کے برعکس ہیں۔ مودی کا طیارہ پھر بھی پاکستانی حدود سے ہی گزرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا طیارہ جنوبی روٹ سے گزرے گا جو براستہ کراچی، ہنگول، گوادر، عمان، ایران، کرغزستان جائیگا۔ بس بھارتی حکومت نے بظاہر اپنے عوام پر پاکستان دشمن بیانیہ ظاہر کرنے کی کوشش کی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔