پاکستان کا بنگلا دیش کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف

ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)بنگلا دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم نے میزبان کو جیت کے لیے دو سو اکاون رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور سمیع اسلم کے ساتھ اوپننگ کے لئے پہنچے، اکانوے رنز کی پارٹنر شپ کا اختتام بنگلا دیش کے ناصر حسین نے کیا۔
پہلا میچ کھیلنے والے سمیع اسلم پینتالیس رنز بنا کر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے، محمد حفیظ چار رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔
کپتان اظہر علی ایک سو ایک، حارث سہیل باون، محمد رضوان اور فواد عالم چار چار، سعد نسیم بائیس، وہاب ریاض سات، عمر گل صفر اور جنید خان چار رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔
ذوالفقار بابر ایک رن بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔
بنگلہ دیش کے مشرفی، روبیل، عرفات اور شکیب نے دو دو جبکہ ناصر حسین نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔