پاکستان کا ایل او سی نگرانی پر مامور یو این فوجی مبصر مشن مضبوط کرنیکا مطالبہ

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی نگرانی پرمامور اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امن مشنز کی کارکردگی پر مباحثے کے دوران اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے خطاب کرتے وہئے کہا کہ فوجی مبصر مشن فائر بندی کی بھارتی خلاف ورزیوں کی نگرانی کا طریقہ کار مزید سخت کرنا چاہئے ۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا فوجی مبصر مشن کا کردار 5 اگست کے بعد بڑھتی بھارتی اشتعال انگیزی میں مزید اہم ہو گیا ہے، اس لیے سلامتی کونسل کو مبصر مشن رپورٹنگ ذمہ داریوں میں بھی اضافہ کرنا چاہیے، اںہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کے بحیثیت میزبان، افادیت اور اہمیت سے واقف ہیں۔