Tuesday, April 30, 2024

پاکستان ڈیزرٹ رینجرز کی جانب سے طلبہ کیلئے چولستان میں اسلحہ کی نمائش

پاکستان ڈیزرٹ رینجرز کی جانب سے طلبہ کیلئے چولستان میں اسلحہ کی نمائش
April 22, 2018
بہاولپور( 92 نیوز ) بہاولپور کے صحرائے چولستان میں پاکستان ڈیزرٹ رینجرز کی جانب سے کالج کے طلبا و طالبات  کیلئے  اسلحہ کی نمائش اور تاریخی قلعہ موج گڑھ کی سیرو تفریح کا اہتمام کیا گیا۔ بہاولپور کے صحرائے چولستان میں نجی کالج کے طلباء و طالبات کو چولستان کے قلعہ موج گڑھ کے مقام پر پاکستان ڈیزرٹ رینجرز کے کمانڈنٹ بریگیڈئیر راشد منہاس نے مدعو کیا۔ پاکستان ڈیزرٹ رینجرز کی جانب سے کالج کے طلباء و طالبات کے لیے اسلحہ کی نمائش سمیت قلعہ کی سیر اور اونٹوں کی سواری کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ طلباء و طالبات کو صحرائی علاقہ میں قدیمی قلعہ موج گڑھ کی تاریخی حیثیت کو جاننے کا موقع ملا وہیں  اس کی خستہ حالی نے انہیں اداس بھی کیا ۔ طلبہ کا کہنا تھا حکومت توجہ دے تو تاریخی ورثہ کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بنایا جاسکتا ہے ۔ پاکستان ڈیزرٹ رینجرز کی جانب سے نوجوانوں کو تاریخی مقامات کی سیر کرانا اور اسلحہ کی نمائش کا مقصد قومی ورثہ کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع فراہم کرنا تھا ۔