Saturday, September 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

پاکستان چاہتا ہے افغانستان میں متفقہ حکومت قائم ہو ، فواد چودھری

پاکستان چاہتا ہے افغانستان میں متفقہ حکومت قائم ہو ، فواد چودھری
August 24, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے پاکستان چاہتا ہے افغانستان میں متفقہ حکومت قائم ہو۔

فواد چودھری نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا افغانستان میں مخلوط حکومت کیلئے پاکستان علاقائی ملکوں اور عالمی طاقتوں سے رابطے میں ہے۔ اگر افغانستان میں انتخابات ملتوی کرکے مخلوط حکومت بنا دی جاتی تو حالات مختلف ہوتے۔ پاکستان کے مشوروں پر عمل نہ کرنے کی بھاری قیمت چکانا پڑی۔

 فواد چودھری نے مزید کہا افغانستان کی سابق حکومت میں بھارت افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کی فنڈنگ کر رہا تھا۔

We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.