Thursday, September 19, 2024

پاکستان پیپلزپارٹی کا پنجاب میں جلسوں کا فیصلہ

پاکستان پیپلزپارٹی کا پنجاب میں جلسوں کا فیصلہ
February 18, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) سیاسی گرما گرمی کے موسم میں پاکستان پیپلز پارٹی بھی میدان میں آگئی ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے پنجاب میں بھرپور جلسوں کا فیصلہ کر لیا گیا ، جلسوں سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق  پیپلزپارٹی کی جانب سےمرکزی پنجاب کی بجائے جنوبی پنجاب پر خصوصی توجہ  دی جائے گی ، اس سلسلے میںعوامی رابطہ مہم تیز اور رکنیت سازی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔