پاکستان پولیو فری ملک بننے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہا ہے، ڈاکٹرفیصل سلطان

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پولیو سے بچاؤ کا دن منایا جارہا ہے۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان بھی پولیو فری ملک بننے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کوپولیو سے پاک بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد کر رہی ہے، 5 سال سے کم عمربچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ہر مہم میں پلوائے جائیں۔