پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگانے والا بھارت اپنے ہی مکر فریب میں پھنس گیا
نیو دہلی (92 نیوز) پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگانے والا بھارت اپنے ہی مکر فریب میں پھنس گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اجمل قصاب کا بھارتی شہری ہونے کا ثبوت مل گیا۔
اجمل قصاب ممبئی حملوں کا مبینہ ملزم جس کی مودی سرکار کئی سالوں سے مالا جھپ رہا ہے کہ وہ پاکستانی شہری ہے، بھارتی حکومت کے اس جھوٹ کا پردہ بھارتی میڈیا نے ہی چاک کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اجمل قصاب بھارتی شہری ہے جس کے پاس ریاست اتربردیش کا ڈومیسائل ہے۔
بھارتی میڈیا پر خبر آئی تو مودی سرکار نے سبکی سے بچنے کے لئے متعلقہ عملے کو معطل کر دیا اور ساتھ یہ ہی صفائی دی کہ اجمل قصاب کا ڈومیسائل غلطی سے بنا ہے۔
اترپردیش کیبھیڈونا تحصیل نے اجمل قصاب کا سرٹیفیکٹ بھی جاری کیا۔