Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پرآ گیا

پاکستان ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پرآ گیا
September 1, 2015
کارڈف (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے ہاتھوں واحد ٹی ٹونٹی میچ میں شکست نے آسٹریلیا کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے۔ پاکستان ٹی ٹونٹی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے ہاتھوں واحد ٹی ٹونٹی میچ میں شکست سے آسٹریلوی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تیسری پوزیشن پر چلی گئی جبکہ پاکستان کو ٹی ٹونٹی رینکنگ میں آسٹریلیا کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا فائدہ ہو گیا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ نے کارڈف میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلیا کو پانچ رنز سے شکست دی۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بیاسی رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مہمان ٹیم آٹھ وکٹوں پر ایک سو ستتر رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔ آٹھویں نمبر پر موجود کمزور انگلینڈ کے ہاتھوں ہارنے کے بعد مضبوط آسٹریلوی ٹیم کو چار پوائنٹس کا نقصان ہوا جبکہ سری لنکا اب بھی پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔