Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان ٹیم سے درخواست ہے خوشی کے اس ماحول کو چند دن ایسا ہی رہنے دے، اسد عمر

پاکستان ٹیم سے درخواست ہے خوشی کے اس ماحول کو چند دن ایسا ہی رہنے دے، اسد عمر
June 6, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) رہنما تحریک انصاف اسد عمر اور کرکٹر محمد عامر میں دلچسپ مکالمہ ہوا۔ اسد نے ٹویٹر پر عید کی مبارکباد دی اور لکھا پاکستان ٹیم سے درخواست ہے کہ خوشی کے اس ماحول کوکم ازکم چند دن ایسا ہی رہنے دے۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ اور رہنما پی ٹی آئی اسدعمر کرکٹ کے بڑے فین نکلے ۔ قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے گرین شرٹس کو نہیں بھولے  اور اسے بہترین کھیل پیش کرنے کی تلقین کر دی۔ اسدعمر نے ٹویٹ میں لکھا سب کو عید مبارک ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم سے خصوصی درخواست ہے کہ اس خوشی کے ماحول کو کم سے کم چند دن ایسا ہی رہنے دے۔ اسدعمر کے ٹویٹ پر فاسٹ باؤلر محمد عامر کا جواب آیا ۔ جی سر  بالکل، انشااللہ ہم پوری کوشش کریں گے، آپ لوگ بھی ایسے کام کرنا کہ پورا پاکستان ہمیشہ خوش رہے۔ اسدعمر نے محمد عامر کے جواب میں چھپےلطیف  طنز کو نظر انداز کرتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے لکھا ، انشااللہ تم ایک بار پھر اس ٹورنامنٹ میں اپنی کلاس ثابت کرو گے۔ اسدعمر نے محمد عامرکو چیمپئنزٹرافی میں بھارت کیخلاف  انکی شاندار کارکردگی کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ محمد عامر اس دفعہ بھی  بھارت کے ساتھ میچ میں ویرات کوہلی اورروہت شرما کی وکٹیں تمہاری ہیں۔