Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان ٹرکش انویسٹمنٹ کیلئے بہترین جگہ ہے: صدر استنبول چیمبر آف انڈسٹری

پاکستان ٹرکش انویسٹمنٹ کیلئے بہترین جگہ ہے: صدر استنبول چیمبر آف انڈسٹری
December 19, 2016

استنبول (ویب ڈیسک) استنبول چیمبر آف انڈسٹری کے صدر اردل باہیوان نے پاکستان اور ترکی کے مابین تجارت میں اضافے کی تجویز دیدی۔ انہوں نے کہا موجودہ دور میں اس بات کی بہت ضرورت ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھایا جائے۔ وہ استنبول میں پاکستانی قونصل خانے اور استنبول چیمبر آف کامرس کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے ترک کاروباری شخصیات پر زور دیا کہ وہ دونوں ممالک میں تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ٹرکش انویسٹمنٹ کیلئے بہترین جگہ ہے۔ پاکستانی قونصل جنرل ڈاکٹر یوسف جیند نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور ترکی صرف دوست ہی نہیں بلکہ برادر ممالک ہیں۔