Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان ون ڈے رینکنگ میں 9ویں سے 8ویں نمبر پر پہنچ گیا

پاکستان ون ڈے رینکنگ میں 9ویں سے 8ویں نمبر پر پہنچ گیا
July 13, 2015
لندن (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹس کی نئی رینکنگ جاری کر دی، سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں شکست دے کر پاکستان نے بھی اپنی رینکنگ بہتر بنا لی ہے۔ سری لنکا کے خلاف فتح نے پاکستانی ٹیم کو دو پوائنٹس دلائے اور ٹیم ویسٹ انڈیز کو پیچھے دھکیل کر آٹھویں نمبر پر پہنچ گئی۔ آسٹریلوی ٹیم ایک سو انتیس پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور بھارت ایک سو پندرہ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ تیسرے، جنوبی افریقا چوتھے اور سری لنکا پانچویں نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ کی چھٹی اور بنگلہ دیش ساتویں پوزیشن پر ہے۔ پاکستانی ٹیم کے نواسی پوائنٹس ہیں جبکہ اٹھاسی پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈین ٹیم نویں نمبر پر چلی گئی ہے۔ پاکستان سری لنکا کو ون ڈے سیریز کے بقیہ چار میچز میں شکست دے کر ساتویں پوزیشن حاصل کر سکتا ہے۔