Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو شکست سے دوچار کرے گا: یونس خان

پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو شکست سے دوچار کرے گا: یونس خان
March 17, 2016
سجاول (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر اور سابق کپتان یونس خان نے سجاول کا دورہ کیا۔ مچھلی کا شکار اور نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی بھی بنے۔ یونس خان کہتے ہیں پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو شکست سے دوچار کرے گا۔ پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر اور سابق کپتان یونس خان نے سجاول کا دورہ کیا جہاں سابق کپتان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ یونس خان نے سجاول کے قریب جھیل میں مچھلی کا شکار کیا۔ بارہ مچھلیاں پکڑنے پر سب خوشی سے نہال تھے۔ یونس خان نے سجاول میں جاری نائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر یونس خان کو سندھی اجرک اور دیگر تحائف پیش کیے گئے۔ قومی کرکٹ کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ جس طرح پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ایسے ہی باقی میچ کھیلیں گے تو پاکستانی ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل جیت کر ہی وطن لوٹے گی۔ گرین شرٹس بھارت کو بھی شکست سے دوچار کریں گے۔ انہوں نے کہا سندھ میں سہولتیں فراہم کی جائیں تو بہترین کرکٹر مل سکتے ہیں۔