Monday, October 3, 2022

پاکستان نے ہمیشہ کہا افغانستان کا سیاسی حل ہونا چاہیے، معید یوسف

پاکستان نے ہمیشہ کہا افغانستان کا سیاسی حل ہونا چاہیے، معید یوسف
October 1, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا پاکستان نے ہمیشہ کہا کہ افغانستان کا سیاسی حل ہونا چاہیے۔

مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے روسی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا فغانستان گزشتہ 4 دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے، پاکستان ماضی میں 50 لاکھ سے زائد مہاجرین کی میزبانی کر چکا ہے۔ روس، پاکستان اور چین افغانستان میں مثبت اور فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا پاکستان مستحکم اور پرامن افغانستان دیکھنا چاہتا ہے ،مستحکم افغانستان خطے میں امن کے لیے ناگزیر ہے۔ پاکستان طالبان کی جانب سے بات نہیں کر رہا، پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے بات کر رہا ہے۔

معید یوسف نے کہا  بھارت نے ہمیشہ خطے میں بگاڑ کا کردار ادا کیا ہے۔ یہ پہلے ہی دنیا کے سامنے ثابت ہوچکا ہے کہ بھارت نے فیک نیوز کا استعمال کرتے ہوئے وادی پنجشیر پر اپنےجھوٹے  بیانیہ کو آگے بڑھایا۔