Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان نے کینیڈا کو اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ہرا کر فاتحانہ آغاز کر دیا

پاکستان نے کینیڈا کو اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ہرا کر فاتحانہ آغاز کر دیا
April 6, 2016
کوالالمپور (ویب ڈیسک) پچیسویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز۔ گرین شرٹس نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی جبکہ بھارت نے جاپان کو دو ایک سے زیر کیا۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے قادر ارسلان نے دوسرے کوارٹر میں اوپرتلے دو گول سکور کر کے گرین شرٹس کو برتری دلا دی۔ اڑتالیسویں منٹ میں کینیڈا کے رچرڈ ہلڈرتھ نے اپنی ٹیم کی جانب سے واحد گول کرکے پاکستان کی برتری کو کم کیا لیکن محمد توثیق نے چوتھے کوارٹر میں گول کر کے پاکستان کی جیت کا سکور تین ایک کر دیا۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں بھارت نے جاپان کو دو ایک سے شکست دی۔