Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان نے کلبھوشن یادیو کا ڈوزئیر نیویارک بھجوا دیا

پاکستان نے کلبھوشن یادیو کا ڈوزئیر نیویارک بھجوا دیا
December 30, 2016

  اسلام آباد (92نیوز)پاکستان نے بھارت کا گھنائونا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔  کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں تخریبی کارروائیوں سے متعلق ڈوزیئر دو جنوری کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے حوالے کردیا جائے گا۔ مشیرخارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ کلبھوشن کے اعترافی بیان کے حوالے سے بھارت سے شہادتوں کے لئے لیٹر آف اسسٹنس لکھ رہے ہیں ۔ خطے میں بھارت کی بالادستی قبول نہیں ۔

تفصیلات کےمطابق بھارت کی پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں پرمشیر خارجہ سرتاج عزیز نے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطہ کا واحد ملک ہے جو بھارت کی بالادستی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ پاکستان بھارت کی شرائط پر کشمیر کے مسئلے کو پس پشت ڈال کر بات چیت نہیں کرے گا، بھارت پاکستان کوعالمی سطح پر تنہا کرنے کےلئے سازشیں کررہا ہے جس میں وہ کامیاب نہیں ہوسکا۔ مقبوضہ کشمیر میں برہان مظفر وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کوتیز کردیا ہے اور گزشتہ پانچ ماہ میں کشمیریوں کی انتفادہ میں کوئی کمی نہیں آئی ۔ پاکستان نے اقوام متحدہ ،اسلامی کانفرنس اور دیگر عالمی فورم پر بھارت  کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوبے نقاب کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد بہت اہمیت رکھتی ہے ۔سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری کا کہناتھا کہ داعش افغانستان میں بڑھ رہی ہے پاکستان میں داعش کی منظم موجودگی نہیں لیکن ننگر ہار میں داعش کے جمع ہونے پر تشویش ہے۔ کسی کو پاکستان کی سرزمین سے افغانستان میں منصوبہ بندی اور کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے۔ افغان مہاجرین کے حوالے سے سیکرٹری خارجہ کا کہناتھا کہ حقانی اور افغان مہاجرین پاک سرزمین پر رہنا چاہیں تو ہم انہیں دھکا نہیں دیں گے ۔ مشیرخارجہ کا کہناتھا کہ افغان مہاجرین کو آئندہ سال کے آخر تک واپسُ بھجوادیا جائے گا ۔ اسرائیل کے حوالے سے اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ فلسطینیوں کو چھوڑ کر پاکستان کوئی ایسا فیصلہ نہیں کرسکتا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔