Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان نے کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن میں اٹھا دیا

پاکستان نے کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن میں اٹھا دیا
August 18, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان نے کشمیری بھائیوں پر بھارتی مظالم کا معاملہ جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن میں اٹھا دیا۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق کی سربراہی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم اور وحشیانہ تشدد کا معاملہ پاکستان نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن میں اٹھا دیا۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق کی سربراہی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے انسانی حقوق کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ کامران مائیکل نے مختلف ممالک کے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو لینڈ لاک کرنے کی کوشش میں بھارت ایک تاریخی غلطی کر رہا ہے۔ کشمیری غیور اور خوددار قوم ہیں۔ ان کی آواز کو تشدد اور مظالم سے دبایا جا سکتا نہ ہی ان پر دنیا کے دروازے بند رکھے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کمیشن کے نمائندوں کو کشمیر جانے کی اجازت دی جائے۔ بین الاقوامی اور بھارت کے اندر موجود انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی حکومت پر مظالم بند کرنے پر زور دیں جبکہ عالمی طاقتوں کو بھی نریندر مودی کو کشمیریوں کا خون بہانے سے روکنا ہو گا۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق نے کہا کہ کشمیریوں کی اخلاقی اورسیاسی حمایت ہر حال میں جاری رکھیں گے۔ وہ کشمیریوں کا موقف اجاگر کرنے کے لیے جلد ہی اقوام متحدہ کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔