Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان نے چین سے چھ جدید میری ٹائم پٹرولنگ وہیکلز خریدنے کا معاہدہ کر لیا

پاکستان نے چین سے چھ جدید میری ٹائم پٹرولنگ وہیکلز خریدنے کا معاہدہ کر لیا
April 4, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان نے ”را“ کے جاسوسوں اور دہشت گردوں کا داخلہ روکنے اور گوارد پورٹ کو محفوظ بنانے کے لیے 6 میری ٹائم پٹرولنگ وہیکلز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم پی ویز کے خریداری کے لئے پاکستان نے چین سے معاہدہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے ساحلی علاقوں سے ”را“ کے تربیت یافتہ دہشت گردوں اور جاسوس کی بلوچستان میں داخل ہونے کے انکشافات کے بعد پاکستان نے سمندری حدود کو محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت دفاع کی دستاویز کے مطابق پاکستان نے گوادر پورٹ، پاک چین اقتصادی راہداری کو محفوظ بنانے اور سمندر کے ذریعے ”را“ کے دہشت گردوں کے داخلے کو روکنے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان نیوی کے لئے 6 میری ٹائم پٹرولنگ وہیکلز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان نے ایم پی ویز کی خریداری کے لئے چین سے 151 ملین ڈالرز کا معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے کے تحت چین پاکستان کو جدید ترین ایم پی ویز اور اس کے ٹیکنالوجی فراہم کرے گا جس کے لئے قرضہ بھی چین کی حکومت دے گی۔ دستاویز کے مطابق ایم پی ویز کی ترسیل رواں سال دسمبر میں شروع کر دی جائے گی۔ میری ٹائم پٹرولنگ وہیکلز گوادر، جیوانی، اوڑمارہ کے ساحلوں کے مکمل نگرانی کریں گی۔ ایم پی ویز میں نصب جدید ریڈارز سمندر میں ہونے والی نقل و حرکت کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔