Monday, October 3, 2022

پاکستان نے چین اور جاپان کیلئے فضائی آپریشن معطل کردیا

پاکستان نے چین اور جاپان کیلئے فضائی آپریشن معطل کردیا
راولپنڈی ( 92 نیوز) چین میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد پاکستان نے چین اور جاپان کیلئے فضائی آپریشن معطل کردیا۔ کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے پیش نظر پی آئی اے نے جاپان اور چین کیلئے فلائٹ آپریشن 15 مارچ تک معطل کردیا ہے، ترجمان پی آئی اے کے مطابق 15 مارچ کے بعد فضائی آپریشن کی بحالی یا معطلی میں توسیع کا فیصلہ آئندہ ہفتہ کیا جائے گا۔ ترجمان پی آئی اے نے واضح کیا ہے کہ آج سے پی آئی اے کی پروازیں بیجنگ اور ٹوکیو نہیں جائیں گی، صورتحال کے پیش نظر بیجنگ اور ٹوکیو جانے والے مسافروں کو پیشگی اطلاع کردی گئی ہے۔