Tuesday, October 4, 2022

پاکستان نے پُرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے بہترین کردار ادا کیا، حسین ابراہیم طحہٰ

پاکستان نے پُرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے بہترین کردار ادا کیا، حسین ابراہیم طحہٰ
December 17, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ کا کہنا ہے پاکستان نے پُرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے بہترین کردار ادا کیا۔

افغانستان پر او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا غیرمعمولی اجلاس ہوا۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ کی پاکستان آمد ہوئی۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔ سیکرٹری جنرل او آئی سی 19 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں حسین ابراہیم طحہٰ نے افغانستان سے متعلق پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور کہا پاکستان نے پُرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے بہترین کردار ادا کیا۔ انہوں نے 15 اگست کے بعد افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلاء میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان افغانستان کے عوام کی مدد کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔