پاکستان نے پانچ ارب ڈالر مالیت کے نئے بانڈ جاری کر دیے
نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان نے پانچ ارب ڈالر مالیت کے دس سالہ نئے بانڈ جاری کر دیے ہیں۔ یہ بانڈ انٹرنیشنل یورو بانڈ مارکیٹ میں جاری کئے گئے ہیں جن کی مالیت ایک بلین ڈالر تک بڑھنے کی امید ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ ان خدشات کے باوجود کہ مارکیٹ کی صورتحال ٹھیک نہیں پاکستان نے بانڈ جاری کر کے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی اکانومی کی صورتحال کی بدولت مارکیٹ سے اچھا ردعمل سامنے آئے گا۔ کوپن ریٹ 8.25 فیصد رکھا گیا ہے جو گزشتہ برس اپریل میں جاری کئے گئے بانڈز کے برابر ہی ہے۔
واضح رہے کہ فنانس سیکرٹری وقار مسعود خان اور گورنر سٹیٹ بینک آب پاکستان اشرف وہرہ کی زیرقیادت بانڈز کی لانچنگ تقریبات لندن‘ لاس اینجلس اور بوسٹن میں منعقد کی جائیں گی۔