Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک صفر سے جیت لی

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک صفر سے جیت لی
August 4, 2021 --- ویب ڈیسک

گیانا (92 نیوز) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک صفر سے جیت لی۔ آخری ٹی ٹونٹی بھی بارش کی نذر ہو گیا۔

گیانا میں سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرویسٹ انڈیز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز نے تین اوورز میں بغیر کسی نقصان 30 رنز بنائے۔ آندرے فلیچر 17 اور کرس گیل 12 رنز بنا کرکریز پر موجود تھے۔

بارش کی آمد سے میچ روکا گیا۔ بعد میں میچ 9 اوورز فی اننگز تک بھی محدود کیا گیا تاہم میچ دوبارہ شروع ہی نہ ہوسکا اور بلا نتیجہ ختم ہو گیا۔

سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ بھی بارش کے باعث بلانتیجہ رہا تھا۔ دوسرا میچ پاکستان نے سات رنز سے جیتا تھا۔