Wednesday, October 5, 2022

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز 2-1 سے جیت لی

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز 2-1 سے جیت لی
دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کرنے کا تاریخی موقع گنوا دیا۔ تیسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کوپانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ سیریز دو ایک سے پاکستان کے نام رہی۔ تفصیلات کے مطابق تیسرے ٹیسٹ کی آخری اننگز میں ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے ایک سو تریپن رنز کا ہدف ملا۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم ابتدا میں لڑکھڑائی لیکن کریگ بریتھ ویٹ اور ڈوئریچ نے فتح کا حصول آسان بنا دیا۔ سڑسٹھ رنز پر پانچ وکٹوں سے محروم ہونے والی ٹیم نے مزید کسی نقصان کے بغیر ہدف حاصل کر لیا۔ شکست کے باوجود سیریز دو ایک سے پاکستان کے نام رہی۔ کریگ بریتھ مین آف دی میچ اور یاسر شاہ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ویسٹ انڈیز کو تینوں فارمیٹس میں کلین سویپ کرنے کا سنہری موقع ضائع ہونے پر مصباح الحق بھی مایوس نظر آئے۔ انہوں نے کہا بلے بازوں سے غلطیاں ہوئیں۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ میچ نہ جیتنے پر شائقین سے معذرت خواہ ہیں۔