Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان نے ورلڈ جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ کا انڈر 18ٹائٹل جیت لیا

پاکستان نے ورلڈ جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ کا انڈر 18ٹائٹل جیت لیا
July 11, 2017

کراچی (92نیوز)پاکستان نے ورلڈ جونیئراسنوکرچیمپئن شپ کا انڈر 18ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں پاکستان کے نسیم اختر نے چینی حریف کو تین کے مقابلے میں پانچ فریمز سے شکست دی۔

تفصیلات کےمطابق کھیل کے میدان سے ایک اور خوشخبری  پاکستان نے ورلڈ جونیئراسنوکر چیمپئن شپ  جیت لی ،،نسیم اختر نےفائنل میں چین کے پی فین لی کو تین کے مقابلے میں پانچ فریمز سے شکست دے کرانڈر18ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فائنل کے آغاز میں نسیم اختر کچھ دباؤ کا شکار رہےلیکن تین ایک کے خسارے میں جانے کےبعد پاکستانی کیوئسٹ نے شاندار کم بیک کیا اور مسلسل چار فریمز جیت کر ٹرافی پر قبضہ جمایا۔ پہلا فریم چینی کیوئسٹ  پی فین لی کے نام رہا دوسرے فریم میں نسیم اختر نے کامیابی حاصل کی ،،تیسرا اور چوتھا فریم   پی فین لی نے جیتا ،،لیکن اس کے بعد نسیم اختر نے حریف کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اور تین کےمقابلے میں پانچ فریمز سے میچ اپنے نام کر کے چین میں سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔