Wednesday, October 5, 2022

پاکستان نے نیوزی لینڈ سے کرکٹ ٹیم کا دورہ ختم کرنے پر احتجاجی مراسلہ تھما دیا

پاکستان نے نیوزی لینڈ سے کرکٹ ٹیم کا دورہ ختم کرنے پر احتجاجی مراسلہ تھما دیا
September 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے نیوزی لینڈ سے کرکٹ کا دورہ ختم کرنے پر احتجاجی مراسلہ تھما دیا۔

پاکستان نے کرکٹ کے میدان سے بھاگنے والے نیوزی لینڈ کو سفارتی میدان میں سبق سکھانے کی تیاری کر لی۔ پاکستان نے کرکٹ معاہدہ توڑنے کا معاملہ سفارتی سطح پر اُٹھا دیا۔

کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ کرنے پر پاکستان نے نیوزی لینڈ سے باضابطہ احتجاج کیا ہے، ہائی کمشنر نے احتجاجی مراسلہ نیوزی لینڈ حکومت کے سپرد کر دیا۔ دورہ ختم کرنے کی وجوہات اور تفصیلات کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔