Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان نے نو سال بعد لنکا ڈھادی

پاکستان نے نو سال بعد لنکا ڈھادی
July 22, 2015
کولمبو(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے نو سال بعد لنکا ڈھا دی اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-3کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق  پاکستان نے سری لنکا سے چوتھا ون ڈے سات وکٹوں سے جیت کر ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی ۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں نووکٹوں کے نقصان پر 256سکور بنائے ۔ پاکستان کی طرف سے کپتان اظہر علی اور احمد شہزاد نے پر اعتماد بیٹنگ کا آغاز کیا ۔ کپتان اظہر علی 33سکور بنانے کے بعد آوٹ ہوگئے جبکہ محمد حفیظ نے احمد شہزاد کا خوب ساتھ نبھایا اور ستر سکور جوڑے اس دوران احمد شہزاد نے بھی 95رنز کی دلکش اننگز کھیلی ۔ محمد حفیظ کے آوٹ ہونے کے بعد شعیب ملک نے میدان سنبھالتے ہوئے جارحانہ کھیل کھیلا اور 16گیندوں پر4چھکوں کی مدد سے29رنز بنائے۔ احمد شہزاد مرد میدان ٹھہرے۔ سیریز جیتنے کے بعد پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی میں اپنی سیٹ کنفرم کر لی ہے ۔