Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان نے نفرت انگیز بیانات کے پھیلاؤ کیخلاف لائحہ عمل پیش کردیا

پاکستان نے نفرت انگیز بیانات کے پھیلاؤ کیخلاف لائحہ عمل پیش کردیا
June 25, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز) پاکستان نے نفرت انگیز بیانات کے پھیلاؤ کیخلاف لائحہ عمل پیش کردیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے 6 نکاتی لائحہ عمل پاکستان مشن کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریب میں پیش کیا۔ تقریب ترکی اور ویٹیکن کی معاونت سے منعقد کی گئی جس میں اقوام متحدہ کے انسداد دہشتگردی کے انڈر سیکرٹری جنرل اور نسل کش جرائم کے تدارک پرنمائندہ خصوصی نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ لائحہ عمل نسل پرستی اور مذہب کی بنیاد پر مبنی نفرت انگیز بیانات بلخصوص اسلام دشمن تعصب کم کرنے میں مدد دے گا ۔ اسلام دشمن تعصب عصر حاضر میں نفرت انگیز بیانیے کی سب سے بڑی مثال ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے بھی کئی بار اسلام دشمن تعصب کے خلاف عالمی کوششوں پر زور دیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔