Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان نے نصر بیلسٹک میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کر لیا

پاکستان نے نصر بیلسٹک میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کر لیا
January 31, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان نے نصر بیلسٹک میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربہ آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی تربیتی مشق کا حصہ ہے۔ مشق کے دوسرے حصے میں میزائل کی دوران پرواز کارکردگی کی جانچ ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، اعلی عسکری حکام اور سائنسدان میزائل تجربے کے موقع پر موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب میزائل تجربے پر صدر مملکت، وزیر اعظم نے انجینئرز کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ اہم سنگ میل عبور کرنے پر جنرل زبیر محمود حیات نے بھی سائنس دانوں ، اور ٹیم کو مبارکباد دی۔