Saturday, October 1, 2022

پاکستان نے غیر معینہ مدت تک کیلئے کابل میں سفارتخانہ بند کر دیا

پاکستان نے غیر معینہ مدت تک کیلئے کابل میں سفارتخانہ بند کر دیا
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان نے کابل میں  اپنا سفارت خانہ غیر معینہ مدت تک کے لئے بند کر دیا ، سفارتخانہ سکیورٹی وجوہات کی بناء پر بند کیا گیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کے اہلکار اور افسران کو مشن سے باہر نکلتے ہی افغان خفیہ ایجنسی کے اہلکار تعاقب کرتے ہیں ، پاکستانی سفارتکاروں کو سڑک پر روکا جاتا ہے ، بدکلامی اور غلیظ زبان کا استعمال کی جاتی ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر سے لیکر سفارتخانے اور واپسی کے راستے پر ہراسگی کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتی مشن نے معاملہ افغان وزارت خارجہ کے سامنے باضابطہ طور پر اٹھایا اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاہم ہراسگی کا سلسلہ تھمنے کی بجائے تیز ہورہا ہے۔