Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان نے عالمی اسنوکر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی

پاکستان نے عالمی اسنوکر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی
July 2, 2019
 دوحہ (92 نیوز) پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر عالمی اسنوکر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔ قطر میں جاری عالمی ٹیم کپ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان نے اپنے نام کر لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 3-1 سے شکست دی۔ فائنل میں محمد بلال اور اسجد اقبال کی جوڑی نے بھارت کو دھول چٹائی۔ بھارتی ٹیم میں سابق عالمی چیمپئن پنکج ایڈوانی اور لکشمن راوت شامل تھے۔ چند روز قبل پاکستان ایشین ٹیم اسنوکر چیمپیئن شپ میں بھی بھارت کو ہراچکا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔