پاکستان نے سکیورٹی چیلنجزسے نمٹنے کیلئے اپنے حصے کا کام کر لیا، آرمی چیف
راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپن حصے کا کام مکمل کر لیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا ڈورہ کیا ۔ آرمی چیف نے قومی سلامتی اور جنگی کورس کے شرکا سے خطاب کیا اپنے خطاب میں آرمی چیف نے سلامتی کو درپیش داخلی و بیرونی چیلنجز کا احاطہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان داخلی و بیرونی امن و استحکام کیلئے پرعزم ہے، حقیقی فوائد کیلئے تمام شراکت داروں کو تعاون کا راستہ اپنانا ہو گا
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہائبرڈ جنگ کے ذریعے قومی سوچ کو نشانہ بنایا جارہا ہے،پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں،پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے کوشاں ہے،فریقین مربوط کوششوں سے خطے میں دیرپا امن قائم کرسکتے ہیں۔