Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیدی،پروفیسر مرد میدان

پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیدی،پروفیسر مرد میدان
July 11, 2015
دمبولا(92نیوز)پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں چھے وکٹوں سے شکست دے دی۔  گرین شرٹس نے دو سو چھپن رنز کا ہدف چھیالیس ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ محمد حفیظ شاندار بیٹنگ اور عمدہ باؤلنگ کی بدولت مرد میدان رہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد شاہینوں نے سری لنکا کے خلاف  ون ڈے سیریز کا بھی فاتحانہ آغاز کر دیا۔ دمبولا میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو فائدہ مند ثابت ہوا۔ محمد حفیظ کی چار وکٹوں کی بدولت پہلے گرین شرٹس نے میزبان حریف کو مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو پچپن رنز  تک محدود کیا۔ راحت نے دو جبکہ  انور علی اور یاسر شاہ  نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف حفیظ کی شاندار سنچری کی بدولت چھیالیس ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ شعیب ملک پچپن رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ دیگر بلے بازوں میں احمد شہزاد نے انتیس، بابر اعظم نے پچیس، کپتان اظہر علی نے اکیس اور محمد رضوان نے بیس رنز بنائے۔ واضح رہے کہ اظہر علی  کی بطور کپتان پاکستان سے باہر یہ پہلی فتح ہے۔ hafeez