Tuesday, April 30, 2024

پاکستان نے سارا سال ٹماٹر پیدا کرنیوالا بیج تیار کر لیا

پاکستان نے سارا سال ٹماٹر پیدا کرنیوالا بیج تیار کر لیا
March 12, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز ) پاکستان میں بھارتی ٹماٹروں کے دن گنے جا چکے ہیں ، فیصل آباد کے زرعی سائنسدانوں نے سارا سال ٹماٹر پیدا کرنے والا اپنا بیج تیار کرلیا جوعام فصل سے دس گنا زیادہ ٹماٹر پیدا کرے گا  اب بیج بیرون ملک سے منگوانا پڑے گا نہ ہی ٹماٹر۔ زراعت کی دنیا میں فیصل آباد کے سائنسدانوں نے تہلکہ مچایا دیا ، سارا سال ٹماٹر پیدا کرنے ولا، اپنا ہائبرڈ بیج بنا لیا جودس گنا زیادہ فصل پیداکرے گا۔ کارنامہ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے کے شعبہ سبزیات کے ڈائریکٹر نجیب اللہ نے سر انجام دیا ہے ، جنہیں دس سالہ تحقیق و محنت کا تگڑا پھل ملا۔ ڈاکٹر نجیب اللہ ڈائریکٹر شعبہ سبزیات نے کہا کہ ہم نے اپنا اہائبرڈ بیج بنا لیا ہے ایسا ملک میں پہلی بار ہوا ہے ۔ نیا ہائبرڈ بیج ٹنل ٹیکنالوجی کے ذریعے آف سیزن کے مہینے یعنی جنوری تا مارچ میں بھی پھل دے رہا ہے جبکہ عام فصل پر ابھی ٹماٹر نہیں پکا۔ انہوں نے کہا کہ  اگست ستمبر میں کاشت کریں گے تو پیداوار میں دس گنا اضافہ ہو گا عام فصل کی کاشت سیزن میں صرف 20 ٹن فی ہیکٹر ہوتی ہے جبکہ اس کی 250 ٹن فی ہیکٹر ہو گی۔ زرعی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اس نئی ایجاد سے نہ صرف ملک میں ٹماٹر کی بہتات ہو گی بلکہ دام بھی کم ہوں گے۔ زرعی سائنسدانوں نے تو تہلکہ خیز دریافت کر لی اب اگر کسان بھائی اس انقالی ٹیکنالوجی کو اپنا لیں تو ملک ٹماٹر کی پیداوار میں خود کفیل ہو گا اور ہمیں ٹماٹر سارا سال ملیں گے ۔