Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان نے ون ڈے سیریز میں زمبابوے کو کلین سوئپ کردیا

پاکستان نے ون ڈے سیریز میں زمبابوے کو کلین سوئپ کردیا
July 22, 2018
بلوائیو(92 نیوز ) پاکستان نے پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز میں زمبابوے کو کلین سوئپ کر دیا۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ، اوپنر فخر زمان اور امام الحق نے زمبابوین باؤلرز کے چھکے چھڑا دیئے  ۔شاہینوں نے مقررہ 50 اوور ز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنائے ۔ امام الحق نے کیریئر کی چوتھی سینچری بنائی اور 105 گیندوں پر 8چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 110 رنز بنائے ۔ فخر زمان نے بھی ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 83گیندوں پر 85رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔ بعد میں آنے والے بابر اعظم نے جارحانہ انداز اپنایا اور ٖفقط 76 گیندوں پر 9 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 106 رنز بنائے ۔ شعیب ملک اور آصف علی نے 18،18رنز اسکور کئے ۔ زمبابوے کی ٹیم مقررہ 50اوورز میں 4 وکٹوں  کے نقصان پر 233رنز ہی بنا سکی ۔ زمبابوے کے کھلاڑی محتاط انداز میں کھیلتے رہے ،کپتان مسکڈزا 34، کامنحکموے 34 ، پرنس میزویئر39،رئیان مورے 47، رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ پیٹر مور44اورایلٹن چیگمبرا 25رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے ۔