Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں 131رنز سے پچھاڑ دیا

پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں 131رنز سے پچھاڑ دیا
October 1, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں ایک سو اکتیس رنز سے شکست دے دی۔ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوینٹی کے بعد ون ڈے میں بھی ایک بار پھر باؤلرز نے پاکستانی بلے بازوں کی لاج رکھ لی دو سو ساٹھ رنز کا تعاقب کرنے والی میزبان ٹیم کو مین آف دی میچ یاسر شاہ اور شعیب ملک کی تباہ کن باؤلنگ نے  سینتیس اوورز میں ایک سو اٹھائیس رنز پر ڈھیر کر دیا۔ یاسر شاہ نے  زمبابوے کے چھے کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شعیب ملک کے حصے میں تین وکٹیں آئیں۔ قبل ازیں زمبابوے نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی ابتدائی تین وکٹیں پینتیس رنز پر گر چکی تھیں۔ کپتان اظہر علی گیارہ اور  احمد شہزاد بارہ رنز بنا پائے جبکہ محمد حفیظ دس اسکور  کر سکے، سرفراز احمد اور شعیب ملک نے نسبتا بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوالیس اور اکتیس رنز بنا کر مجموعی سکور ایک سو اٹھائیس تک پہنچایا محمد رضوان اور عماد وسیم نے ذمہ دارانہ کھیل پیش  کیا  اور  بالترتیب پچہتر ناٹ آؤٹ اور اکسٹھ رنز کی مدد سے ٹیم کے مجموعی سکور میں ایک سو چوبیس قیمتی رنز کا اضافہ کیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔