Friday, September 30, 2022

پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے زمبابوے کو دوسرا ون ڈے چھ وکٹوں سے ہرا دیا، فتح کی بدولت پاکستان نے تین میچوں کی سیریز بھی اپنے نام کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے  کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ شدید گرمی کے باوجود تماشائیوں کی بڑی تعداد میچ کو دیکھنے کے لیے سٹیڈیم میں موجود تھی،گرین شرٹس کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ زمبابوے نے مقررہ پچاس اوورز میں سکندر رضا کی شاندار سنچری اور چبھابھا کی ننانوے رنز پر مشتمل کیرئیر بیسٹ اننگز کی بدولت پاکستان کو جیت کے لیے دو سو انہتر رنز کا ہدف دیا،زمبابوے کے مجموعی طور پر سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کے وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے دو دو جبکہ انور علی، محمد حفیظ اور شعیب ملک نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف کپتان اظہر علی کی شاندار سنچری کی بدولت سینتالیس اعشاریہ دو اوورز میں چار وکٹوں پر حاصل کر لیا ،حارث سہیل باون رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ شعیب ملک نے بھی ناقابل شکست چھتیس رنز بنائے۔ اسد شفیق  نے انتالیس، سرفراز نے بائیس اور محمد حفیظ نے پندرہ رنز بنائے۔زمبابوے کے کریمر نے دو جبکہ چبھابھا اور مپاریوا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 3 2