Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان نے ”را“ کے ایجنٹ کی گرفتاری کا معاملہ 5 بڑی طاقتوں کے سامنے رکھ دیا

پاکستان نے ”را“ کے ایجنٹ کی گرفتاری کا معاملہ 5 بڑی طاقتوں کے سامنے رکھ دیا
March 30, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پاکستانی سفیروں نے ”را“ کے ایجنٹ کی گرفتاری کا معاملہ امریکا، برطانیہ، جرمنی ، فرانس اور چین میں اٹھا دیا۔ حکومت سفارتخانوں کی رپورٹس کی روشنی میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایجنٹ کی گرفتاری کا معاملہ دفتر خارجہ نے پانچ اہم ممالک کے سامنے اٹھادیا۔ حکومت بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں کی رپورٹس کی روشنی میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کریگی۔ اسلام آباد کے سفارتی ذرائع نے نائنٹی ٹو نیوز کو بتایا ہے کہ پاکستان میں ”را“ کے ایجنٹ کی گرفتاری کے حوالے سے عالمی برادری کو آگاہ کئے جانے سے متعلق دفتر خارجہ کو بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں سے رپورٹس موصول ہوگئی ہیں۔ امریکہ، برطانیہ، جرمنی ، فرانس اور چین میں پاکستانی سفیروں نے معاملہ اٹھا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرون ملک پاکستانی سفیروں نے متعلقہ حکا م کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔ مذکورہ ممالک میں پاکستانی سفیروں نے ”را“ کے ایجنٹ کی گرفتاری کی تفصیلات عالمی برادری کو پہنچا دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ نے اس معاملے پر اپنے سفارت خانوں سے 31 مارچ سے قبل رپورٹ مانگی تھی۔ حکومت، سفارت خانوں کی رپورٹس کی روشنی میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کریگی۔