Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، وزیر داخلہ

پاکستان نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، وزیر داخلہ
February 7, 2018

واشنگٹن (92 نیوز) وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے سکیورٹی خطرات علاقائی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں اور پاکستان نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ افغانستان میں داعش کا جمع ہونا پورے خطے کے لئے خطرہ ہے۔ پاک امریکہ تعلقات میں سرد مہری کا فائدہ دہشت گرد اٹھا سکتے ہیں۔ امریکہ اور یورپین ملکوں کی ذمہ داری ہے کہ امن کی کوششوں میں پاکستان کا ساتھ دیں۔

واشنگٹن میں عالمی جیو پولیٹیکل خطرات کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ دنیا میں اشتراک کے علاوہ تمام راستے انتشار کے ہیں، دہشتگرد گروہ بین الاقوامی نیٹ ورک بن چکے ہیں۔

پاکستان میں قومی اتحاد، تمام اداروں اور قوتوں کے اشتراک سے ہی دہشت گردی کے خلاف کامیابی ملی ہے۔ افغانستان میں داعش کا جمع ہونا پورے خطے کیلئے خطرے کی علامت ہے۔

افغانستان میں منشیات کی سمگلنگ بلندترین سطح پرپہنچ چکی ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاک امریکا تعلقات میں سرد مہری کا فائدہ دہشت گرد اٹھا سکتے ہیں۔ امریکا کواشتراک کی پالیسی اختیارکرنےسےہی کامیابی مل سکتی ہے۔

احسن اقبال نے کہا امریکا اور یورپی ملکوں کی ذمہ داری ہے کہ امن کی کوششوں میں پاکستان کا ساتھ دیں۔ اقتصادی ترقی کے ذریعےامن اوراستحکام کو پائیدار بنایا جاسکتا ہے۔