پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی پیداوار کا سالانہ ہدف حاصل کر لیا

کراچی (92نیوز) پاکستان ایئرو ناٹیکل کمپلیکس نے رواں سال کا16واں جے ایف تھنڈر طیارہ پاک فضائیہ کے حوالے کر دیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ایئر فورس نے جے ایف تھنڈر کا سالانہ پیداواری ٹارگٹ پورا کر لیا۔
پاکستان ایئرو ناٹیکل کمپلیکس نے رواں سال کا16 واں جے ایف تھنڈر طیارہ پاک فضائیہ کے حوالے کر دیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ایئر فورس سالانہ 16 طیارے بنا رہی ہے۔ نئے سال سے ایئرو ناٹیکل کمپلیکس کی پیداواری گنجائش بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔